تازہ ترین

آئندہ نسلوں کو صحتمند مستقبل کی فراہمی کیلئے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج پر قابو پایا جائیگا: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج پر قابو پانے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ بچوں کے لئے ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ٹوئیٹس میں انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر کابینہ کے اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان دس ملکوں میں شامل ہے جنہیں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کا سامنا ہے جو اس چیلنج سے  نمٹنے کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کا تقاضاکرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کابحران آج ایک حقیقت بن چکاہے جس سے ہماری روزمرہ کی زندگی متاثر ہورہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ غذائی اورآبی تحفظ کاماحولیاتی نقصانات سے براہ راست تعلق ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons