تازہ ترین

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے مربوط اقدامات کر رہی ہے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کے لئے مربوط اقدامات کر رہی ہے۔

جدہ میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا عظیم قومی اثاثہ ہیں جو اپنی ترسیلات کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ ان تمام ضروری ترامیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے جن کامقصد آئندہ عام انتخابات میں بیرون ملک مقیم  پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عام پاکستانیوں کوای پاسپورٹ کی سہولت دی جارہی ہے جس سے انہیں ویزے کے حصول میں سہولت  ملے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons