این ایچ اے نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ راستوں کی بحالی کے اقدامات کے تحت ناران سے 3 کلومیٹر دور بٹل کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر متبادل راستہ تیار کرلیا۔ ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ این ایچ اے حکام نے متبادل راستے کے ذریعے ٹریفک کو عارضی طور پر بحال کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور چیئرمین این ایچ اے تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے باعث ناران کے قریب بٹل کے مقام پر تیز پانی کے بہاؤ سے گرنے والے پل کی تعمیر کے لئے مانسہرہ سے سامان بٹل کے مقام پر پہنچا دیا گیا ہے، این ایچ اے کے اعلی حکام اور فیلڈ عملہ موقع پر موجود ہے۔
ترجمان این ایچ اے نے کہا کہ وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کی قیادت میں مسافروں کی سہولت کیلئے کوشاں ہیں۔ واضح رہے کہ ناران کے قریب بٹل کے مقام پر تیز پانی کے بہاؤ سے پل گر گیا تھا۔