تازہ ترین
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی وزیر رستم قاسمی کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی وزیر رستم قاسمی کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی وزیر رستم قاسمی نے بدھ کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایران کے وزیر رستم قاسمی کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر نے دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایران کے وزیر نے ملاقات میں دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ داخلے کے نئے راستوں اور بازاروں کے قیام کے معاملے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons