ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500 روپے تک کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 5500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی۔ 10گرام سونا 4715 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 24ہزار 657 روپے کا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 8 ڈالرز کم ہو کر 1769 ڈالرز فی اونس ہے۔