تازہ ترین
سیلاب زدگان کی مکمل بحالی، امداد فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

سیلاب زدگان کی مکمل بحالی، امداد فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب زرگان کی مکمل بحالی اور انہیں فوری امداد کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالیہ سیلابوں سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کے لئے بلوچستان میں ایک مشترکہ سروے کرایا جانے چاہیے۔

انہوں نے متاثرہ افراد کو امداد کی فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب زدگان کو ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ذریعے نقد امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons