سترہ اگست کی سہ پہر کو چینی صدر شی چن پھنگ نے شن یانگ شین سونگ روبوٹ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ کا دورہ کیا۔
یہ کمپنی 2000 میں قائم کی گئی تھی۔ بنیادی طور پر یہ ایک ہائی ٹیک انٹرپرائز ہے جس کا خاصہ روبوٹک ٹیکنالوجی ہے۔ یہ کمپنی مختلف نوعیت کی ذہین مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ تاحال کمپنی کی مصنوعات 40 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی جا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں یہ دنیا کی 4000 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کے لئے صنعتی اپ گریڈنگ کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔