تازہ ترین

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے موجودہ سازگارماحول کے ساتھ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اورتمام عمل میں شفافیت یقینی بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں ترکیہ کی کمپنی Limak کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے شہبازشریف نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاکہ ترکیہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

ترکیہ کے حالیہ دورے اور ترکیہ کے تاجروں کے ساتھ کامیاب ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ترکیہ کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدے پرحال ہی میں ہونے والے دستخطوں نے سامان اور خدمات کے شعبوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کاحجم بڑھانے میں مددملے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons