تازہ ترین
الجیریا کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی، 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

الجزائر کے جنگلات میں آتشزدگی سے 26 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلات میں اچانک آگ بھڑکنے کی اطلاع ملتے ہی اس پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہے۔ الجزائر کے وزیر داخلہ نے آگ لگنے کے واقعے میں 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کی سرحد کے قریب واقع جنگلات میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ کی وجہ سے 350 رہائشیوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تصویری نمائش

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں بھارتی مظالم کی عکاسی پر مبنی تصاویر …

Show Buttons
Hide Buttons