تازہ ترین
وزیر خزانہ کا پرتعیش اشیا کی درآمد سے پابندی اٹھانے کا اعلان

وزیر خزانہ کا پرتعیش اشیا کی درآمد سے پابندی اٹھانے کا اعلان

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے غیر ضروری اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی اشیاء کی درآمد کی حوصلہ شکنی کیلئے ان پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کئی گنا اضافہ کیا جائےگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ان اشیاء پر عائد کی جانے والی ڈیوٹیز انہیں پاکستان میں ختم شدہ اشیاء کے طور پر داخل ہونے سے بچائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹیز میں تین گنا سے لے کر زیادہ سے زیادہ ممکنہ سطح تک اضافہ کیا جائے گا اور یہ چار سو سے چھ سو فیصد یا اس سے بھی زائد تک ہو سکتی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے پاس پرتعیش اشیاء کی درآمد پر خرچ کرنے کیلئے بہت زیادہ ڈالرز نہیں ہیں اور ملک کے عوام کو آئی فونز اور پرتعیش گاڑیوں کی بجائے گندم، کپاس اور خوردنی تیل فراہم کرنے کیلئے موجودہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons