وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ ارتک بائیو ایبک مختاروچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان تاریخ اور ثقافت کے انمول رشتے میں بندھے ہیں، پاکستان کا سمندری راستہ وسطی ایشیائی ریاستوں کی تجارت میں فروغ کے لئے مزید معاون ثابت ہوسکتا ہے، پاکستان اور کرغزستان کی تجارت میں مزید فروغ کے لئے کاروباری وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کرغزستان میں ہزاروں پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں، عوامی سطح پر رابطوں کو سیاحتی و ثقافتی تناظر میں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔