وفاقی حکومت نے پرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں پر لگایا گیا فکس سیلز ٹیکس بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے اسلام آباد میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے کیلئے درآمدات سے پابندی ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں، جبکہ چین اور دیگر دوست ممالک نے اس ضمن میں بھرپور تعاون کیا ہے۔