افغانستان کی عبوری حکومت نے حال ہی میں مرمت کئے گئے فوجی طیاروں کا تجربہ کیا ہے، جس میں ایک روسی ساختہ M1-24 ہیلی کاپٹر اور 2 امریکی ساختہ طیاروں نے حصہ لیا۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق یہ طیارے غیر ملکی فوجی ایک سال قبل طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد افغانستان میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی کے مطابق حال ہی میں چند ہیلی کاپٹرز کی مرمت کی گئی ہے، جنہیں آزمائشی طور پر اڑایا جا رہا ہے۔