کشمیر پریمئیرلیگ میں حصہ لینے والے فاسٹ بالر سہیل خان نے رواں سیزن میں پہلی ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور وائٹ بال کرکٹ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800 وکٹس حاصل کرنا ان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔بالنگ کی ورائٹی سے متعلق سہیل خان نے کہا کہ انہیں ریورس سوئنگ کے علاوہ مختلف انداز کی گیند کروانے میں بھی مہارت حاصل ہے۔