تازہ ترین
پاکستان نے جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی دانستہ بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی کی دانستہ بھارتی کوششوں کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتخابات سے قبل دھاندلی اور خفیہ سازباز کی دانستہ بھارتی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

آج ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں عارضی رہائشوں کو بطور ووٹرز رجسٹر کرنے کی اجازت دینے کا حالیہ اعلان بھارت کے دھوکہ دہی پر مبنی منصوبے کا واضح اظہار ہے جس کے ذریعے وہ مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

ترجمان نے بھارت کے اُن اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد غیر قانونی اور یکطرفہ مذموم اقدامات کے باوجود بھارت کشمیری عوام کی قوتِ ارادی کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہو گا اور نہ ہی اقوام عالم کو گمراہ کر سکے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons