وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر قومی مہم کا آغاز کیا۔

اِس موقع پر خطاب میں انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے ملک سے اِس بیماری کے خاتمے میں پولیو کارکنوں کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے فرض کی انجام دہی میں جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے یقین دلایا کہ حکومت ملک سے اِس بیماری کے خاتمے کیلئے تمام ممکن اقدامات کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی اِس موقع پر موجود تھیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons