تازہ ترین
محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سندھ میں 23 اگست کو داخل ہوگا، 19 سے 22 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج اور کل سندھ میں تیز ہواؤں اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اس کے علاوہ 20 سے 23 اگست کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 سے 23 اگست کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 سے 24 اگست کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ 23 سے 24 اگست کے دوران مشرقی بلوچستان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

آئی سی سی کے سربراہ کا دورہ لاہور، پی سی بی کا عالمی کپ کیلئے مؤقف کا اعادہ

مذاکرات کا دوسرا دور 31 مئی کو ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ اور دورہ پاکستان پر …

Show Buttons
Hide Buttons