تازہ ترین
حکومت سندھ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بارش کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے، سید نوید قمر

حکومت سندھ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بارش کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے، سید نوید قمر

حالیہ مون سون کی شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور صورتحال سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروجیکٹس سید قاسم نوید قمر کی زیر صدارت ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ہائوس ٹنڈو محمد خان میں منعقد ہوا۔ جمعہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو ، ڈپٹی کمشنر یاسر بھٹی، ایس ایس پی عبد اللہ میمن، میر علی رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال ، نکاسی آب اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے ضلع ٹنڈو محمد خان میں فصلوں اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچا تاہم حکومت سندھ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بارش کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو شہر سے بارش کے پانی کی جلد سے جلد نکاسی کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے متعلقہ افسران کے ہمراہ ٹنڈو محمد خان شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ حکومت سندھ اس مشکل صورتحال میں عوام کے ساتھ ہے اور مشکل کا شکار لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons