پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہاورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء کے ایک گروپ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے دوران طلباء نے موجودہ علاقائی مسائل اور امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے پاک فوج کی کوششوں کے بارے میں بات کی۔طلباء نے موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ یہ طلباء اپنے دورے کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں کا وزٹ بھی کریں گے۔