تازہ ترین

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلیم کے میدان میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات اور اس شعبے کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اقدمات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرٹفورڈشائر یونیورسٹی برطانیہ کے وائس چانسلر پروفیسر کوئنٹن میک کیلر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ آئی ٹی کے شعبہ میں جدت اور نوجوان نسل کو آئی ٹی سروسز کی تربیت کے حصول میں آسانی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز کے حصول میں مدد کیلئے لیپ ٹاپ کی فراہمی کا پروگرام دوبارہ شروع کر نے جا رہی ہے، ملک میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے مابین تعلیم کے میدان میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons