تازہ ترین
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے غیر ضروری اور پُرتعیش اشیاء کی درآمد پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ جمعہ کے روزاسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 30 جون سے 31 جولائی تک باہر سے آنے والی سامان کی کھیپ سرچارج کی ادائیگی کے ساتھ جاری کرنے کی سفارش کی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی کی سفارش پر نئے ایل این جی ٹرمینلز اور متعلقہ تنصیبات کو تیسرے فریق کے جائزے سے مستثنیٰ قرار دینے اور ایل این جی پالیسی 2011 کی شق چھ اعشاریہ دو A میں ترمیم کی منظوری دے دی۔وزارت تحفظ خوراک و تحقیق کی طرف سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے لئے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم مختص کرنے کی سمری پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت کو عارضی بنیادوں پر لگائے گئے چارجز کی مکمل تفصیلات اور خزانہ ڈویژن کی رائے کے ساتھ دوبارہ سمری پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ محکمہ موسمیات کے …

Show Buttons
Hide Buttons