مختصر مدت کے باوجود حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، احسن اقبال

مختصر مدت کے باوجود حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے، احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہاکہ مختصر مدت کے باوجود حکومت ملکی معیشت کو بہتر کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔

آج لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے حکومت چھوڑنے سے پہلے معیشت کو تباہ کیا تاہم موجودہ حکومت نے معیشت کو بحرانی کیفیت سے نکالا جس میں آنے والے چھ سے آٹھ ماہ کے دوران مزید بہتری آئے گی۔

احسن اقبال نے کہاکہ معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کا واحد طریقہ برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے وسائل کی فراہمی کیلئے جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں کی شرح کو دگنا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں اپنی پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے برادرانہ مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے سیاسی استحکام، معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور سماجی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons