سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ کے تیرہ اضلاع میں مون سون بارشوں کے طویل سلسلوں کے باعث سیلاب سے متاثرہ افراد کا تحفظ اور تحت ان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وہ کراچی میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں صوبے میں شدید بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حکومت سندھ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ بلاول بھٹوزرداری نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کے لئے خیموں، مچھردانیوں، پینے کے صاف پانی، راشن، حفظان صحت کی سہولیات کی فراہمی اور مویشیوں کی ویکسینیشن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے لئے مالیاتی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے وزیراعظم سے بھی رابطہ کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ کراچی میں بارشوں سے متاثرہ سڑکوں اور سیوریج کے نظام کی مرمت اور بحالی کا کام جلدمکمل کیا جائے۔

انہوں نے مقامی اداروں کو بھی ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مچھروں اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے جراثیم کش سپرے شروع کیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

جوہانسبرگ میں چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی تشہیری ویڈیو کی دھوم

تین فروری کو چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی تشہیری ویڈیو کی جنوبی افریقہ …

Show Buttons
Hide Buttons