پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آج کے میچ میں عبداللّٰہ شفیق، محمد حارث، زاہد محمود اور شاہنواز دھانی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ محمد رضوان، حارث رؤف، امام الحق اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام کرایا گیا ہے۔