پاک، امریکہ کی مضبوط شراکت داری خطے میں امن، سلامتی کیلئے اہم ہے: مسعود خان

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن میں جنرل ڈیوڈ ایچ پیٹریاس سے ملاقات کی اور پاکستان امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

مسعود خان نے کہا کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کی مضبوط شراکت داری خطے میں امن سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کرے گی۔ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے2010ء سے2011ء تک افغانستان میں نیٹو کی انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس اور امریکی فوج کی قیادت کی۔انہوں نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے طورپر بھی کام کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons