پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے پاکستانی طلباء کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان پروازوں پر کرایوں میں دس فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ چین سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آنے والے طلباء فوری طور پر اس رعایت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔