نیدرلینڈز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 206 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 91 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد نواز 27، فخرزمان 26 اور آغا سلمان نے 24 رنز بنائے۔ محمد وسیم 11، زاہد محمود 9، محمد حارث 4 اور نسیم شاہ 3 رنز بنا سکے۔ پاکستان نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے207 رنزکا ہدف دیا ہے۔