عراق: کربلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

عراق: کربلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

عراقی شہر کربلا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے واقعے میں کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

امدادی کارروائیوں کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے ہوئے 3 بچوں سمیت 8 افراد کو نکال لیا۔ عراقی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملبے تلے اب بھی 6 سے 8 افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے، ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق محکمہ شہری دفاع  کے ترجمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ عراقی شہر کربلا کے قریب حضرت علیؓ سے منسوب ایک مزار ’’قطارۃ الامام علی‘‘ کے مقام پر پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے ریت اور  پتھر مزار کے اوپر گرے جس کے باعث مزار کا 30 فیصد حصہ منہدم ہو گیا اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے مقام سے ریسکیو کیے گئے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ملبے  سے نکالے جانے والے افراد کی حالت بہتر ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زوردیا ہے کہ وہ …

Show Buttons
Hide Buttons