کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی اور سستی کرنے کیلئے الگ الگ درخواستیں

کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی اور سستی کرنے کیلئے علیحدہ علیحدہ درخواستیں

کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو علیحدہ علیحدہ درخواستیں نیپرا میں جمع کروائی ہیں۔

کے الیکٹرک نے سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں نیپرا میں جمع کرائیں جس میں بجلی سستی اور مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 14 روپے 53 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے اور یہ اضافہ اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے جس میں بجلی 3 روپے47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 25  کروڑ کا ریلیف دینے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی دونوں درخواستوں پر31 اگست کو سماعت کرے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons