احسن اقبال کا نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے بدھ کو نادرا ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین نادرا طارق ملک نے وفاقی حکومت کے اقدامات کی تکمیل کے لئے حالیہ شہریوں پر مبنی ڈیجیٹل انٹرویشن کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران چیئرمین نادرا طارق ملک نے ملک بھر میں 771 رجسٹریشن مراکز اور 222 موبائل رجسٹریشن وینز (MRVs) کی تعیناتی کے ذریعے شہریوں کے دروازے پر رجسٹریشن کی خدمات فراہم کرنے کے لئے نادرا کی خصوصی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

چیئرمین نادرا نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو یہ بھی بتایا کہ نادرا سول رجسٹریشن اور اہم شماریات (CRVS) پر منصوبہ بندی کی وزارت کے ساتھ مشترکہ تعاون سے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نادرا نے کارڈ پرنٹ کرنے کی صلاحیت 60 ہزار سے بڑھا کر 125 ہزار یومیہ کر دی ہے۔ چیئرمین نادرا نے وزیر کو سمارٹ کارڈ کے سیکیورٹی فیچرز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو کہ 36 سیکیورٹی فیچرز سے لیس ہے جو پاکستانی شناختی کارڈ کو سب سے زیادہ محفوظ اور غیر جعلی بناتا ہے۔

دریں اثناء وفاقی وزیر نے نادرا کے ہائی ٹیک آپریشنز روم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں سنٹر لائزڈ آپریشنز مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے نادرا میں بین الاقوامی معیارات اور دنیا کے بہترین طرز عمل کو متعارف کرانے پر چیئرمین نادرا طارق ملک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لئے ایک نیا معیار قائم کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کم سے کم وقت میں ڈیجیٹل مردم شماری ٹرنکی سلوشن تیار کرنے والے 24 سافٹ ویئر انجینئرز میں سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس بھی تقسیم کئے۔ وفاقی وزیر نے تمام سافٹ ویئر انجینئرز کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حل کو تیار کرنے میں دن رات کام کیا۔ ڈیجیٹل مردم شماری کا پائلٹ مرحلہ 21 جولائی سے 3 اگست تک کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons