قطر نے پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کی دوحہ میں قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ مصدق ملک کے مطابق قطری ہم منصب نے پاکستان کو ایل پی جی فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کے مطابق قطر پاکستان کو یومیہ 3 سے 4 ہزار ٹن ایل پی جی فراہم کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قطر سے ایل پی جی درآمد کرنے کے لئے جلد میکنزم طے کرنے پر بات چیت شروع ہو جائےگی۔