تازہ ترین

پاکستان قطر کے ساتھ مستحکم تذویراتی تعلقات چاہتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کو فروغ دے کر قطر کے ساتھ مستحکم تذویراتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔

قطر نیوز ایجنسی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو فعال تذویراتی تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات، باہمی اعتماد اور دونوں ملکوں کے عوام کی خوشحالی کے حصول کے مشترکہ ہدف پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متبادل توانائی، غذائی تحفظ، صنعتی و بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

ملک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کی دی گئی خصوصی مراعات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں جہاں سرمایہ کار آزادی کے ساتھ اپنے اثاثے اور منافع منتقل کرسکتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons