وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب چیئرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر فری کال کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی جو کہ فراہم کردی گئی ہے۔
اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی، اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔