پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے برطانیہ نے 15 لاکھ پاؤنڈز بطور امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں شدید بارشوں نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا اور 7 لاکھ گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے 900 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد برطانیہ پاکستان کو فوری امداد فراہم کر رہا ہے۔