پاک فوج نے کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے سیاح خاندانوں کو ریسکیو کرلیا، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے دستوں نے ہفتے کے روز سوات کے علاقے کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو ریسکیو کیا اور عوام سے درخواست کی کہ وہ موجودہ سیلاب کے دوران سوات اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد سے گئے چند خاندانوں کی تلاش کے لیے رابطہ قائم کیا جو اچانک سیلاب کے باعث کمراٹ میں پھنس گئے تھے۔

تقریبا 22ً افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نکالا گیا جب کہ کچھ خاندان پہاڑیوں پر چلے گئے اور خراب موسم کی وجہ سے انہیں نکالا نہیں جا سکا، تاہم ان کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا گیا ہے اور ان خاندانوں کو ان پہاڑی چوٹیوں کے آس پاس محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وہ لوگ محفوظ ہیں اور جب موسم بہتر ہوگا تو انہیں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکالا جائے گا۔ انخلاء کے لیے خوازہ خیلہ سے زمینی پارٹی بھی تیار ہے۔ آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوات اور گردونواح کے علاقوں میں سیلاب کے باعث سفر نہ کریں۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons