تازہ ترین

ایشیا کپ کا بڑا میچ، پاکستان بمقابلہ بھارت: آج شام سات بجے

ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔

میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے شروع ہو گا اور قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔ دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی تیاری وہی ہے جو گراؤنڈ کے باہر اور اندر نظر آئے، ایسے بالکل نہیں ہوگا گراونڈ کے باہر ایک چیز اور اندر دوسری۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ باؤلر ہمارے ساتھ نہیں لیکن اس کی کمی محسوس نہ ہو اور یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہے تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا۔ سپر فور کی ٹاپ ٹو ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

Show Buttons
Hide Buttons