متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج (اتوار) پہنچے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ائیربیس پہنچے گا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے۔ امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیا ضرویہ شامل ہیں