تازہ ترین

سیلاب متاثرین کی امداد: ترکیہ کا تیسرا طیارہ کراچی پہنچ گیا

ترکیہ کا تیسرا طیارہ امدادی اشیا لے کر کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا، ترکیہ سے 2 طیارے گزشتہ رات سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی آئے تھے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈی جی اور فائیو کور کے برگیڈیئر نے ترکیہ فضایہ کے طیارے کا استقبال کیا۔ رپورٹ کے مطابق پہلے ترکش ائیر فورس کی پہلی پرواز میں میں 38 اور دوسرے میں 14 ٹن امدادی سامان لایا گیا تھا، خرم دستگیر ، سعید غنی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے امدادی سامان وصول کیا۔

حکومت ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

چین اور امریکہ دونوں نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا کبھی اعلان نہیں کیا۔چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے نام نہاد دورہ چین کے بارے …

Show Buttons
Hide Buttons