تازہ ترین
پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے۔

پاکستان کے ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر انتقال کرگئے۔

 ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر حرکت قلب بند ہونے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔

ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر جو دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ منظور جونیئر کے انتقال کی تصدیق ان کے صاحبزادے فیصل منظور نے کی۔

اولمپیئن منظور حسین جونیئر  پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔

منظور جونیئر 1978 اور 1982 کی ونر قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے،  1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر  دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے جہاں انہوں نے 6 جرمن ڈیفنڈر کو ڈاج کر کے گول اسکور کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons