وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نےکہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی-
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے ضلع چترال کے علاقے Yaarkhoon میں متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے متعلقہ محکمے کو اضافی فنڈز فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بحالی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔