تازہ ترین

متحدہ عرب امارات نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا قابل اعتماد اور دیرینہ ساتھی ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے

نور خان ایئربیس پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھیجی گئی امدادی سامان کی دوسری کھیپ کی وصولی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پاکستان کا قابل اعتماد اور دیرینہ ساتھی ہے جس نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ پہنچ گئی ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، خوراک سمیت دیگر اشیاء ضروریہ بھی شامل ہے۔ وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا قابل اعتماد اور دیرینہ ساتھی ہے جس نے معاشی، دفاعی سمیت مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، طوفان، زلزلہ، قدرتی آفات سمیت ہر قسم کی مشکل گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام نے بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دیا ہے- انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے عوام، حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دنیا بھر سے مدد کیلئے آنے والے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons