اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کےمستقل مندوب منیراکرم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے، جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جا سکےگا۔

 ملاقات میں منیر اکرم نے پاکستان میں سیلاب سے اموات اور 33 لاکھ سے زائد افراد کے نقل مکانی سے متعلق آگاہ کیا جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons