تازہ ترین

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید 170 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 111 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 575 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 849 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 12 ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 95 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons