سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کا 16 اکتوبر کو بیجنگ میں انعقاد

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کا 16 اکتوبر کو بیجنگ میں انعقاد

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے 30 اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس اور سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی چن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کا ساتواں کل رکنی اجلاس 9 اکتوبر 2022 کو بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کے ساتویں کل رکنی اجلاس میں تجویز پیش کی کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس 16 اکتوبر کو بیجنگ میں منعقد ہو گی۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس ایک انتہائی اہم کانفرنس ہے جس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا جارہا ہے جب پوری پارٹی اور تمام قومیتوں کے عوام ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے سو سالہ ہدف کی جانب بڑھنے کے لئے ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس میں ایک نئی مرکزی کمیٹی اور مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کا انتخاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ اس وقت سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کی تیاری کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے اور اس کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons