تازہ ترین
ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ بی کے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش ایشیا کپ 2022 کا پہلا جبکہ افغانستان دوسرا میچ کھیل رہا ہے، اس سے قبل اپنے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن آج 100واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے بنگلادیشی کھلاڑی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons