پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت 250 سے 1500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کی ٹکٹیں آج سے آن لائن خریدی جاسکیں گی۔کراچی کے چار میچز کی ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے 1500 جبکہ لاہور میں ہونے والے مقابلوں کی ٹکٹیں 500 روپے سے 3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ کی آمدن سیلاب فنڈز میں جمع کرائی جائے گی۔