تازہ ترین
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر 1.37 روپے سستا ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستان میں ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی دیکھی گئی۔ اگست کے آخری کاروباری دن انٹربینک میں ڈالر 1.37 روپے سستا ہوا  اور ایک امریکی ڈالر 218.75 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہو کر 219 روپے کا ہے۔ اگست میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20.62 روپے (8.61 فیصد) کم ہوئی ہے، اگست میں ڈالر کا بلند ترین بھاؤ 238 روپے 83 پیسے رہا اور ڈالر کا کم ترین بھاؤ 213 روپے 90 پیسے رہا۔

یہ خبر پڑھیئے

 وزیراعظم نے7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیے 

 وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی …

Show Buttons
Hide Buttons