پاک بحریہ کی سندھ میں سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس نے اپنی سرگرمیوں کاد ائرہ خیبرپختونخوا صوبے تک بڑھا دیا ہے۔
پاک بحریہ کی ٹیموں نے رات گئے ضلع دادو کے گاوں گوزو سے 253 افراد کو کشتیوں کے ذریعے بچا کر ہیلی کاپٹر کی مدد سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میراں ماچھی اور رئیس جمال حسن گوٹھ سے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ پاک بحریہ کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولتیں اور دوسری ضروری اشیا بھی فراہم کررہیں ہیں۔