تازہ ترین
مقبولیت ہی اگر انصاف کا پیمانہ ہے تو نوازشریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟ مریم اورنگزیب

مقبولیت ہی اگر انصاف کا پیمانہ ہے تو نوازشریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟ مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم نوازشریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟ عمران خان کو 7 دن کی مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہئے ، سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں ۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خطے کے مقبول ترین تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بلیک لاءڈکشنری کا سہارا لے کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیاگیا، بیٹی کے ساتھ جیل بھجوادیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو وزیراعظم نوازشریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟ ، عمران خان کو 7 دن کی مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہئے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سابقہ فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑھا رہے ہیں ، اگر آج کا فیصلہ درست ہے تو اُن فیصلوں کو بھی درست کیا جائے اور اگر وہ درست تھے تو اِس فیصلے میں بھی انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons