ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح  1.24 فیصد ریکارڈ

 ملک میں کرونا کیسز میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح  1.24 فیصد  ہو گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 219 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وباء کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 17 ہزار 628 ٹیسٹ کیے گئے۔ کرونا کیسز کی شرح  1.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ عالمی وباء کرونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 117 کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شو: ٹرینڈ سیٹر

شو: ٹرینڈ سیٹر

Show Buttons
Hide Buttons